بھارت نے افغانستان کو شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی، پاکستان سے ٹاکرا طے

الامارات: بھارت کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں اس کا مقابلہ دفاعی چیمپئن پاکستان سے ہوگا۔

بھارتی ٹیم نے 228 رنز کا ہدف صرف 37 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان لکشیہ رائے چندانی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 90 گیندوں پر 93 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 13 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

آریا ویر سہواگ نے کپتان کا بھرپور ساتھ دیا اور 57 گیندوں پر 51 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس میں چار چھکے شامل تھے۔ وینیتھ وی کے نے بھی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 62 گیندوں پر 57 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں پانچ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

افغانستان کی جانب سے سہیل خان اور نور علی نیازئی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

افغانستان کی ٹیم 227 رنز تک محدود

اس سے قبل بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر افغان ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنا سکی۔

افغانستان کی جانب سے شاہ فیصل رحیمی اور نعمان سالارزئی نمایاں بلے باز رہے۔ دونوں نے 51، 51 رنز کی اننگز کھیلیں اور چوتھی وکٹ کے لیے 57 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔

افغانستان کی ٹیم 20 اوورز میں 86 رنز پر تین وکٹیں گنوا چکی تھی، تاہم دونوں بلے بازوں نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے مجموعی اسکور 143 رنز تک پہنچا دیا۔ اس مرحلے پر بھارتی گیند بازوں نے دوبارہ دباؤ بڑھایا اور افغان ٹیم کی وکٹیں تیزی سے گرنے لگیں۔ نتیجتاً 146 رنز پر اس کی چھ وکٹیں پویلین لوٹ چکی تھیں۔

بھارتی گیند بازوں نے میچ پر اپنی گرفت برقرار رکھی اور افغان بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ اس طرح افغانستان ایک بڑا مجموعہ ترتیب دینے میں ناکام رہا۔

بھارت کی جانب سے ایشان سود تین وکٹیں حاصل کرکے سب سے کامیاب گیند باز رہے، جبکہ آریان ساوسانی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

فائنل میں پاکستان اور بھارت کا بڑا مقابلہ

افغانستان کے خلاف کامیابی کے بعد بھارت نے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اب دفاعی چیمپئن پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ہفتے کو مسقط کے العمارۃ کرکٹ گراؤنڈ میں ٹائٹل کے حصول کے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔

دونوں روایتی حریفوں کے درمیان یہ مقابلہ شائقین کرکٹ کی خصوصی توجہ کا مرکز ہوگا، جہاں پاکستان اپنے اعزاز کا دفاع کرنے جبکہ بھارت ٹرافی جیتنے کے لیے میدان میں اترے گا۔

مزید پڑھیں: ثاقب خان کی ڈیبیو ٹیسٹ میں تباہ کن بولنگ، سری لنکا کے 7 کھلاڑی شکار کر لیے

پی ٹی وی اسپورٹس

پی ٹی وی اسپورٹس پر براہِ راست کرکٹ، فٹ بال، تازہ اسکورز، میچوں کے نتائج اور کھیلوں کی تازہ ترین خبریں اردو میں دیکھیں۔

مزید خبریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button