پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

عجمان: طوبیٰ حسن کی شاندار باؤلنگ کی بدولت پاکستان نے آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کاروان اسپورٹس کلب کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے مقابلے میں پاکستان نے 109 رنز کا ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پاکستانی باؤلرز نے ابتدا ہی سے حریف ٹیم کو دباؤ میں رکھا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنا سکی۔

نگار سلطانہ نے 20 گیندوں پر 27 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں دو چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ شُورنا اختر نے بھی 21 رنز بنائے، جبکہ ناہدہ اختر اور شاتھی رانی نے 11، 11 رنز کا حصہ ڈالا۔ دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہیں۔

پاکستان کی جانب سے طوبیٰ حسن نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے چار اوورز میں 26 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نشرہ سندھو نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستانی ٹیم نے 109 رنز کا ہدف با آسانی 15 اوورز اور 5 گیندوں میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ صدف شمس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 37 رنز بنائے۔ انہوں نے 37 گیندوں کا سامنا کیا اور ان کی اننگز میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

کپتان منیبہ علی 34 گیندوں پر 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں، جبکہ عائشہ ظفر نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف 18 گیندوں پر ناقابل شکست 27 رنز بنائے، جس میں چار چوکے شامل تھے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے سوبھانا مستری اور شُورنا اختر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے ٹورنامنٹ میں اپنے سفر کا آغاز شاندار فتح کے ساتھ کیا۔

مزید پڑھیں: بھارت نے افغانستان کو شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی، پاکستان سے ٹاکرا طے

پی ٹی وی اسپورٹس

پی ٹی وی اسپورٹس پر براہِ راست کرکٹ، فٹ بال، تازہ اسکورز، میچوں کے نتائج اور کھیلوں کی تازہ ترین خبریں اردو میں دیکھیں۔

مزید خبریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button