پاکستانی کپتان فاطمہ ثناکا ٹی 20 فارمیٹ میں نیا ورلڈ ریکارڈ، 15گیندوں پر نصف سنچری بنادی

پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

فاطمہ ثنا نے زمبابوے کیخلاف میچ میں 15گیندوں پر نصف سنچری بنادی، اس سے قبل نیوزی لینڈ کی بیٹر صوفی ڈیوائن نے18 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی۔

پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں133 رنز سے ہرادیا، تین میچوں کی سیریز  میں کلین سوئپ مکمل کرلیا۔

کراچی میں کھیلےگئے تیسرے ٹی 20 میں پاکستان ویمن نے زمبابوے ویمن کو جیت کیلئے 224 رنز کا ہدف دیا، زمبابوے کی ٹیم 18ویں اوور میں 90 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

کپتان فاطمہ ثنا نے صرف 19 گیندوں پر 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، فاطمہ ثنا نے 10چوکے، 2 چھکے لگائے، سائرہ جبین نے 50 اور عائشہ ظفر نے 45 رنز بنائے۔

پی ٹی وی اسپورٹس

پی ٹی وی اسپورٹس 24 گھنٹے چلنے والا اسپورٹس ٹی وی چینل ہے۔ کرکٹ، فٹ بال کے اسکور، فکسچر، نتائج اور کھیلوں کی بہت سی خبروں کے ساتھ پی ٹی وی اسپورٹس لائیو دیکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button